میرٹھ : ( نمائندہ) یو پی میں ان دنوں کانسٹیبل بھر تی کے لیے ریاستی حکومت نے مکمل طور پر نظم کر رکھا ہے تاکہ کسی بھی حال میں اس بھرتی کو صاف شفاف بھرتی کے طور پر مکمل کرایا جا سکے ۔ اسی درمیان باشندگان میرٹھ نے اس پولیس بھرتی کے امتحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ طے کیا ہے کہ پولیس امتحان میں شریک ہونے والے اقلیتی امیدواروں کو شہر میں مختلف جگہوں پر مفت میں رہنے اور کھانے کی سہولت مہیا کرائی جائے گی
ملحوظ رہے کے یو پی پولیس کانسٹیبل بھرتی کا یہ تحریری امتحان یو پی کے کل 67 اضلاع میں کرایا جا رہا ہے یہ امتحان مورخہ 23, 24, 25, 30,31 اگست کو منعقد کیا جا رہا ہے اس امتحان میں 48 لاکھ 17 ہزار 441 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ان میں چھ لاکھ سے زائد امیدوار دیگر ریاستوں سے شامل ہو رہے ہیں جبکہ 15 لاکھ سے زائد لڑکیاں اس امتحان میں حصہ لے رہی ہیں ملحوظ رہے کہ اس امتحان کے لیے ان لائن فارم 27 دسمبر 2023 سے 16 جنوری 2024 تک پُر کیا گیا تھا
اس امتحان میں شامل ہونے والے جن مسلم امیدواروں کا سینٹر میرٹھ بنایا گیا ہے ان کی سہولت کے لیے باشندگان میرٹھ نے مفت میں رہنے اور کھانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے شہر کی مشہور شخصیت عزیز احمد برقہ والے نے نمائندہ كو بتایا کہ جن امیدواروں کا سینٹر یہاں بنایا گیا ہے ان کے رہنے اور کھانے کا مفت میں نظم شہر کے بیچو بیچ یعنی گھنٹہ گھر کے نزدیک ہی کرایا گیا ہے جس سے کہ امیدواروں کو کسی بھی طرح کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے عزیز بھائی نے بتایا کہ امیدوار مزید معلومات کے لیے براہ راست نعیم بھائی 7906404010 محمد امین 7017071060 غفران بھائی9719347121 تنظیم بھائی 9319836298 شکیل احمد 9720888828 عرفان بھائی 7496902596 سعد بھائی 9058311748 جمشید بھائی 9870709204 سے رابطہ کر سکتے ہیں