پارٹی کی قومی صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ملک گیر سطح پر جلد شروع کرینگی تشہیری مہم کا آغاز
نئی دہلی (سیکولر وچار خبریں) مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی قومی صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ملک گیر سطح پر جلد شروع کرینگی تشہیری مہم کا آغاز پارٹی کی قومی صدر نے پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک گیر سطح پر تقریبًا 30 ریاستوں میں خود جاکر لوگوں سے ملکر اپنی تشہیری مہم کا آغاز کریں گی۔ اس دوران پارٹی کی قومی صدر لوگوں کو پارٹی کی خدمات کے تعلق سے روشناس کرائیں گی ۔ اِس تشہیری مہم کا مقصد عوام کےلئے ایک منظم منصوبہ اور متبادل سیاسی نظام کے تعلق سے لوگوں کو آگاہ کرائیں گی اور اس موقع پر خاص طور پر خواتیں کے سامنے درپیش مسائلِ کے تعلق سے خواتیں کی بھی توجہ حاصل کی جائے گی ۔ بعد ازاں اس تشہیری مہم میں جو عوامی مسائلِ خاص اہمیت کے حامل ہونگے پارٹی اُنھیں اپنے سیاسی ایجنڈے میں شامل کرے گی۔
مہیلا امپاورمنٹ پارٹی پارلیمانی انتخابات سے قبل ہوئی متحرک
عیاں رہے کہ مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی اس قومی تشہیری مہم کے ذریعہ پارٹی کی قومی صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے رابطہ کریں گی اور انکے سامنے در پیش مسائلِ کو جاننا اور سمجھنا چاہیں گی جس سے کہ اس سمت مؤثر اقدام اٹھائے جا سکیں۔ قومی صدر کا مقصد ملک کے غریب اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کر اُنکی آواز بننا ہے جنہیں اکثر سنا ہی نہیں جاتا ہے اور اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ ان طبقات کے روزِ مره کے مسائلِ سےحکومت کو آگاہ کرایا جائے جس سے کہ ان کا ازالہ بھی کیا جائے۔
ارلیمانی انتخابات میں خود پارٹی کی قومی صدر نوہیرا شیخ اسدالدین اویسی کے سامنے ٹھوک سکتی ہیں تال
پارٹی کی اس تشہیری مہم کے تعلق سے پارٹی رکن مطیع الرحمن عزیز نے کہا کہ پارٹی کی قومی صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سماج کے ان تمام طبقات سے جڑنے کے لیے پرعزم ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے مختلف چیلنجز کا سامنا کیا ہے لیکن انکا پرسان حال کوئی نہیں ہے انکا مقصد صرف محنت کش طبقہ کی جدوجہد کا مشاہدہ کرنا نہیں ہے بلکہ ان کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہونا اور ہمدردی کرنا ہے جِس سے کہ کچھ بہتر ہو سکے۔
پارٹی کے سینئر رکن عزیز نے مزید بتایا کہ پارٹی کی قومی صدر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ پارلیمانی انتخابات کے لئے پُر عزم ہیں وہ انتخاب میں حصہ لیں گی اور کامیابی بھی حاصل کریں گی انھوں نے مزید بتایا کہ وه دو حلقوں سے میدان میں اترنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ایک اورنگ آباد اور دوسرا پارلیمانی حلقہ اُنکا اپنا گھر حیدرآباد ہو سکتا ہے۔