لکھنؤ: (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم انٹلکچول سوسائٹی کے زیر اہتمام مسجد ابراہیمی چودھری گڑھیا لکھنؤ میں6 تا 16 ستمبر بعد نماز عشاء “سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم” کے موضوع پر بارہ روزہ اجلاس منعقد ہونا طے پایا ہے، جس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت تا وفات سیرت پر گفتگو ہوگی جس کے لیے بحیثیت مقرر مولانا ڈاکٹر محمد ادریس ندوی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی لکھنؤ یونیورسٹی تشریف لائیں گے۔ اس سلسلے کی پہلی بزم 6 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر محمد ادریس ندوی تشریف لائے اور ان كا سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہمیت پر تفصیلی بیان ہوا جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو جاننا سمجھنا اور پڑھنا ہر ایک مسلمان کے لئے کیوں ضروری ہے؟ اور اس طرح کے اجلاس کا انعقاد کتنی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ ہم سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جانے بغیر نہ تو دین سمجھ سکتے ہیں اور نہ قرآن و حدیث پر عمل کر سکتے ہیں کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی قرآن کا عملی نمونہ ہے ایک مرتبہ کسی نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق کیسا تھا؟ تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ کیا تم نے قرآن مجید نہیں پڑھا؟ “كان خلقه القرآن” کہ آپ کی پوری زندگی تو قرآن کا عکس جمیل تھی، جو باتیں قرآن مجید میں اللہ نے ارشاد فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے عملی طور پر کر کے دکھایا، اسی طرح ہم نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اتباع کیے بغیر اللہ تعالیٰ کی معرفت اور محبت بھی حاصل نہیں کر سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ) (آل عمران: 31) اے نبی آپ كه دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرنا چاہتے ہو تو پہلے میری اتباع کرو تب اللہ تعالی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف کر دےگا،اللہ بہت معاف کرنے والا اور بڑا مہربان ہے۔ دوسری جگہ فرمایا (وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ) (الحشر:7) ” تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں جو کچھ دیں تم اسے لے لو اور جس چیز سے روکے اس سے رک جاؤ،اللہ سے ڈرو،اللہ سخت سزا دینے میں بڑا سخت ہے۔ ایک جگہ اور ارشاد فرمایا (فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا) (النساء: 65) سو آپ کے پروردگار کی قسم ہے یہ لوگ دین دار نہ ہوں گے جب تک یہ لوگ اس جھگڑے میں جو ان کے آپس میں ہوں آپ کو حاکم نہ بنا لیں،اور پھر جو فیصلہ آپ کر دیں اس سے اپنے دلوں میں تنگی نہ پائیں اور اس کو پورا پورا تسلیم کر لیں۔توان قرآنی آیات سے یہ معلوم ہوا کہ دین پر عمل کرنے، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر چلنے اور اللہ کی معرفت و محبت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات و صفات سے ہم آگاہ ہوں ا ن کو پڑھیں انکی سنیں سمجھیں اور ان کی پیروی کریں اسی میں ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی پوشیدہ ہے۔
اس مجلس میں کافی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی اس مجلس میں خاص طور پر آل انڈیا مسلم انٹلکچول سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب ڈاکٹر عمار انیس نگرامی حماد نگرامی احمد اویس نگرامی حسن متین ایڈوکیٹ افضل احمد اور مسجد کے ذمہ داران بھی شریک رہے اخیر میں پوری امت مسلمہ کے لیے دعا کا خصوصی اہتمام ہوا اور اس کے ساتھ ہی اس مجلس کا اختتام ہوا ۔
آل انڈیا مسلم انٹلکچول سوسائٹی کے زیر اہتمام لکھنؤ میں بارہ روزہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد
Leave a comment
Leave a comment