اعلان
جیسا کہ آپ کو بھی معلوم ہے کہ اتر پردیش حکومت نے ابھی حالیہ دنوں میں پولیس کانسٹیبل کے تقریبا 60 ہزار اسامیوں پر سیدھی بھرتی کے لیے تحریری امتحان کرائے ہیں اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال جو سب انسپیکٹر کے 912 اسامیوں پر فارم پر کرائے گئے تھے اس کے بھی تحریری امتحان ہونا ابھی باقی ہیں ذرائع کی ما نیں تو یو پی کی یوگی سرکار اسی سال مزید 4500 سب انسپیکٹر کی خالی جگہوں کو بھی پر کرنا چاہتی ہے اور اس کے علاوہ ایسی بھی خبر ہے کہ یوگی سرکار اسی سال تقریبا ایک لاکھ کانسٹیبل کی بھی مزید بھرتی کرنا چاہتی ہے . اس تعلق سے میں بس اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ یو پی پولیس کی ان مختلف بھرتیوں میں اقلیتی طبقے کی نمائندگی تقریباً ختم ہوتی جا رہی ہے ! جو انتہائی تشویشناک ہے اقلیتی طبقے کے جو ہنہار بچے اس اہل ہیں بھی وہ مالی تنگی کے سبب روزی روٹی کی تلاش میں الجھ کر رہ جاتے ہیں لہذا میں ایسا چاہتا ہوں کہ اقلیتی طبقے کے ایسے ہنہار بچوں کے لیے جو پولیس کانسٹیبل اور سب انسپیکٹر بننا چاہتے ہیں ان کے اندر سماجی بیداری پیدا کر کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولیس کی ملازمت سے جوڑا جائے اور ایسے ہونہار بچوں کے لیے جو پولیس کی ملازمت کے لیے کوشاں ہیں ان کی رہبری کرنا اور ان کے لئے لکھنؤ شہر میں ایک فری کوچنگ کا نظم کرنا شامل ہے میں براہ راست دیکھ رہا ہوں کہ ما لی تنگی کے سبب ایسے بے شمار بچے ہیں جو چاہ کر بھی پولیس فورس کے امتحانات میں شامل نہیں ہو پاتے ہیں جس وجہ سے آج یو پی پولیس فورس میں دن بدن مسلمانوں کی نمائندگی لگ بھگ ختم ہوتی جا رہی ہے لہٰذا میں بس اتنا چاہتا ہوں کہ خاص کر اقلیتی حلقے کے ان تمام بچوں کے لیے جو پولیس کے ان مختلف امتحانات میں شریک ہو رہے ہیں انہیں تحریری امتحان کے لیے مکمل طور پر تیار کرایا جائے اس کے لیے لکھنو شہر میں بہتر فری کوچنگ کا نظم ہو بہترین اساتذہ کے ذریعہ ان کی تیاری کرائی جائے وغیرہ وغیر لہذا میری اپ تمام مخیر مخلص اور غیور حضرات سے مودبانہ درخواست ہے کہ اپ بھی اس تعلق سے ایک بار ضرور غور و فکر کریں اور اگر اپ کو میرا یہ اقدام ذرا بھی بہتر لگے تو اپ بھی براہ راست ہم سے جڑ سکتے ہیں اور اپنی نمایاں خدمات بھی انجام دے سکتے ہیں آپ ہمیں براہ راست ہمارے ۔نمبر 9867068397 پر فون کر سکتے ہیں یا پھر masoodp7@gmail.com پر ہمیں ای میل کر سکتے ہیں مسئلہ کی اہمیت اور حساسیت کے پیش نظر اپ حضرات سے خصوصی درخواست ہے کہ اس اہم مسئلہ پر اپنی توجہ ضرور فرمائیں ۔
مسعود الرحمان خان
ایڈیٹر ان چیف
بی اے: گورکھپور یونیورسٹی گورکھپور (یو پی)ایم اے (اردو ) : گورکھپور یونیورسٹی گورکھپور (یو پی) ایم اے (پولیٹکل سائنس) : ڈی اے وی ڈگری کالج اعظم گڑھ (یو پی) بی ایڈ : شبلی ڈگری کالج اعظم گڑھ (یو پی) ماسٹر آف جرنلزم: کے سی کالج نریمان پوائنٹ چرچ گیٹ ممبئی