ممبئی (نمائندہ) میری ترجیح تمام پچھڑوں دلتوں اور پسماندہ طبقے کی آواز بننا ہے میری خواہش ہے کہ خاص کر سیاست میں ہر طبقے کی نمائندگی ہو اور تبھی ملک میں ایک خوبصورت جمہوریت دیکھی جا سکتی ہے یہ الفاظ ہیں ایم ائی ممبئی کے نو منتخب صدر رئیس لشکریہ کے گزشتہ روز وہ اخباری نمائندوں سے روبرو تھے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی اسمبلی انتخابات میں پہلے سے بہتر پر فارم کرے گی ہم اس کے لیے زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں ساتھ ہم ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بھی حصہ لیں گے اور وہاں بھی مخالفین کو اپنی طاقت کا احساس کرائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اسمبلی انتخابات میں ہماری پارٹی کل کتنی سیٹوں پر امیدوار اتارے گی یہ کہہ پانا ابھی مشکل ہے اس تعلق سے پارٹی اعلی کمان ہر ایک سیٹ پہ اپنی نظر جمائے ہوئے ہیں ملحوظ رہے کہ رئیس لشکریہ ایک کامیاب کاروباری ہیں لشکریہ کنسٹرکشن گروپ کے نام سے ان کی کنسٹرکشن کمپنی ہے واضح رہے کہ ابھی چند دنوں قبل ہی پارٹی نے فیاض احمد کی جگہ لشکریہ کو ممبئی شہر کا صدر بنایا ہے ملحوظ رہے کہ رئیس لشکریہ کے سوشل ورک کی بھی ایک لمبی تاریخ ہے ان کے ماتحت چلنے والے خاص کر امان فاؤنڈیشن معاشرے میں کمزور طبقات کے لیے ائے دن میڈیکل کیمپ موتیا بند کااپریشن غریب بچیوں کی شادی پڑھنے والے غریب بچوں کی فیس ان کی کاپی اور کتابیں وغیرہ کا نظم جیسی خدمات یہ فاؤنڈیشن انجام دیتا رہا ہے ۔ ملحوظ رہے کہ رئیس لشکریا نے اندھیری ویسٹ اسمبلی حلقے سے گزشتہ دنوں میں انتخابات لڑ کر بھی مخالفین کو اپنی طاقت کا احساس کرایا ہے لشکریہ نے ایم ائی ایم سےقبل کانگرس اور مہاراشٹر نونرمان سینا یعنی منسے میں رہ کر بھی اپنے علاقے کی بہترین نمائندگی کی ہے اور خاص کر پارٹی میں اپنی مضبوط جگہ بنائی ہے ۔