لکھنؤ(پریس ریلیز) اردو کے ممتاز محقق اور دانشور ڈاکٹر مرزا محمد کاظم علی خان کی شخصیت اور علمی خدمات کے عنوان سے ایک قومی سمینار کا انعقاد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (لکھنو کیمپس) اور ارا یونیورسٹی کے اشتراک سے 19 اور 20 اکتوبر میں منعقد کیا جا رہا ہے اس قومی سمینار کا افتتاحی اجلاس 19 اکتوبر کی شام میں ارا یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا جائے گا افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر عباس علی مہدی وائس چانسلر ایرا یونیورسٹی کریں گے کلیدی خطبہ پروفیسر احمد محفوظ صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ دیں گے سابق کارگزار وزیر اعلی اتر پردیش ڈاکٹر عمار رضوی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے مرکزی ادارہ برائے تحقیقات طب یونانی لکھنو کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر حکیم وسیم احمد اعظمی مہمان اعزازی ہوں گے پروفیسر فرزانه مهدی نائب وائس چانسلر ارا یونیورسٹی مہمانوں کا خیر مقدم کریں گی مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنو کیمپس کی انچارج ڈاکٹر ہما یعقوب مہمانوں کا شکریہ ادا کریں گی سمینار میں ہندستان کے ممتاز ادبا وناقدین کی شرکت متوقع ہے جو ڈاکٹر کاظم علی خان کی مختلف ادبی خدمات کے حوالے سے مقالے پڑھیں گے واضح رہے کہ سمینار کا ادبی اجلاس دوسرے روز یعنی مورخہ 20 اکتوبر کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی لکھنو کیمپس میں منعقد کیا جائے گا مقالہ نگاروں میں پروفیسر عمر کمال الدین ، پروفیسر سراج اجملی،پروفیسر عباس رضا نیر ڈاکٹر شاہ عالم ، ڈاکٹر مشتاق احمد تجاروی ، ڈاکٹر آفتاب عالم نجمی ، ڈاکٹر ناظم حسین خاں، ڈاکٹر شاہ محمد فائز ، ڈاکٹر عمیر منظر اور ڈاکٹر محضر رضا وغیرہ مقالے پڑھیں گے۔