مبارک پور، اعظم گڑھ (نامہ نگار) جونیئر ہائی املو کے کیمپس میں سالانہ بلاک سطحی کھیل کود مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بلاک کے تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لے کر اپنے فنی لیاقت کا مظاہرہ کیا، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سبھی طلبہ و طالبات کو مہمانان کے بدست سند و میڈل سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
پروگرام بطور مہمان خصوصی شریک ہو کر ضلع بیسک ایجوکیشن افسر اعظم گڑھ مسٹر سمیر نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہمارے بچے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ کھیل کود کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے چلائے جارہے تمام پروگراموں کو کامیاب بنانے میں ہم سب ہر ممکن معاونت کریں گے۔ اس پر پرچم کشائی اور کبوتر اڑاکر امن و سلامتی کا بھی پیغام دیا گیا۔ بلاک ایجوکیشن افسر سٹھیاؤں سریندر یادو نے اپنے خطاب میں بچوں کو حصول تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلہ جاتی پروگراموں میں ضرور حصہ لینا چاہئے۔
ملحوظ رہے کہ جملہ طلبہ و طالبات نے مختلف پروگراموں جیسے استقبالیہ ترانہ، لوک گیت، مختلف میٹرس کی دوڑ، پی ٹی، مارچ پاسٹ، کبڈی، کھو کھو، لمبی اور اونچی کود، ریلے ریس، گولہ پھینک پروگرام پیش کر کے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے ساتھ ہی ناظرین کے دلوں کو محظوظ کیا۔ آغاز پروگرام میں ماسٹر انوار احمد انصاری، ماسٹر طفیل احمد، ماسٹر شمس الدین، ماسٹر رضوان الحسن، ماسٹر پرمود کمار دوبے، ماسٹر ونود کمار، ماسٹر رام پرویش، ڈاکٹر رام اجاگر شکلا، پرمود لال شریواستو کے بدست جملہ مہمانان کی گل پوشی کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔ اخیر میں جملہ طلبہ وطالبات کو بلاک ایجوکیشن افسر سریندر یادو، جونئیر ہائی اسکول املو کے سینئر ٹیچر ماسٹر انوار احمد انصاری، ماسٹر پرمود دوبے، ماسٹر طفیل احمد، ماسٹر شمس الدین، ماسٹر رضوان الحسن، ماسٹر نند پال سنگھ کے ہاتھوں انعامات و اسناد تقسیم کئے گئے۔
پروگرام کی صدارت سابق بی آر سی سی رضوان الحسن اور نظامت ڈاکٹر رام اجاگر شکلا و پرمود دوبے نےکی۔
اس موقع پر کامیشور سنگھ، سریندر سنگھ، شائستہ پروین، سیما کماری، انجو کماری، ہیم لتا گوتم، افضال احمد، ماسٹر اشتیاق احمد، یاسین ظفر، کرشن کمار، نندپال سنگھ، گنیش کمار، شاداب احمد، افروز احمد، ڈاکٹر پریتی گپتا، اوشا گپتا، اکھلیش تیواری، سنتوش کمار یادو، سراج انور، شاہنواز، رام پرویش، سنیل سنگھ، رابعہ خاتون، حنا پروین، ماسٹر عین الحق، ماسٹر انل رائے، دروغہ پرساد سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ ، معلمات اور طلبہ وطالبات موجود تھے۔