پٹنہ. امیر شریعت مفکر ملت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صدر وفاق المدارس الاسلامیہ امارت شرعیہ اور جناب امتیاز احمد کریمی رکن بہار پبلک سروس کمیشن کے ہاتھوں مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کی 54 ویں کتاب کا اجراء عمل میں آیا “تماشہ میرے آگے” نامی اس کتاب میں مفتی صاحب نے سیاسی اور سماجی حالات و مسائل پر پوری بالغ نظری سے تجزیہ و تبصرہ کر کے نتائج اخذ کیے ہیں، یہ کتاب سیاسی اور سماجی میدان میں خدمت انجام دینے والوں کے لیے اپنی تقریر کے مواد کے حصول میں انتہائی معاون ہے، اس اہم کتاب کا اجراء دارالملت رام پور سگھری بلبھدر پور کے اجلاس عام میں ہوا جو وفاق المدارس کے بین المدارس تربیتی اجتماع کے موقع سے منعقد کیا گیا تھا،اس کتاب کی تصنیف پر مولانا حسین احمد بالا ساتھ مولانا عبدالقوی سابق صدر مدرس دارالملت رامپور سگھری،مولانا نظام الدین اسامہ ندوی صدر مدرس دارالملت الامداد چیری ٹیبل ٹرسٹ کے بانی جناب صہیب احمد، جناب امتیاز کریمی،عبدالرحیم بڑھولیاوی،انوار الحسن وسطوی،عارف وسطوی ،مولانا محمدانوار اللہ فلک قاسمی صحافی رضوان احمد وغیرہ نے مبارک باد دی ہے، جلد ہی مفتی صاحب کی دو اور کتابوں کا اجرا عمل میں آگیا،اس کے قبل مفتی صاحب کی تصنیف “نئے مسائل کے شرعی احکام” کا عربی ایڈیشن کا اجراء نامور فقیہ اور صدرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے ہاتھوں اسلامک فقہ اکیڈمی کے 32 ویں سیمینار منعقدہ پلاپٹی تامل ناڈو میں ہوا تھا، حضرت مفتی صاحب کے معتقدین، متوسلین اور محبین کرام نے عافیت کے ساتھ ان کے لیے درازی عمر کی دعا فرمائی تاکہ اپ کا قلم ایسے ہی رواں دواں رہے۔ مفکر ملت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صدر وفاق المدارس الاسلامیہ امارت شرعیہ اور جناب امتیاز احمد کریمی رکن بہار پبلک سروس کمیشن کے ہاتھوں مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی کی 54 ویں کتاب کا اجراء عمل میں آیا “تماشہ میرے آگے” نامی اس کتاب میں مفتی صاحب نے سیاسی اور سماجی حالات و مسائل پر پوری بالغ نظری سے تجزیہ و تبصرہ کر کے نتائج اخذ کیے ہیں، یہ کتاب سیاسی اور سماجی میدان میں خدمت انجام دینے والوں کے لیے اپنی تقریر کے مواد کے حصول میں انتہائی معاون ہے، اس اہم کتاب کا اجراء دارالملت رام پور سگھری بلبھدر پور کے اجلاس عام میں ہوا جو وفاق المدارس کے بین المدارس تربیتی اجتماع کے موقع سے منعقد کیا گیا تھا،اس کتاب کی تصنیف پر مولانا حسین احمد بالا ساتھ مولانا عبدالقوی سابق صدر مدرس دارالملت رامپور سگھری،مولانا نظام الدین اسامہ ندوی صدر مدرس دارالملت الامداد چیری ٹیبل ٹرسٹ کے بانی جناب صہیب احمد، جناب امتیاز کریمی،عبدالرحیم بڑھولیاوی،انوار الحسن وسطوی،عارف وسطوی ،مولانا محمدانوار اللہ فلک قاسمی صحافی رضوان احمد وغیرہ نے مبارک باد دی ہے، جلد ہی مفتی صاحب کی دو اور کتابوں کا اجرا عمل میں آگیا،اس کے قبل مفتی صاحب کی تصنیف “نئے مسائل کے شرعی احکام” کا عربی ایڈیشن کا اجراء نامور فقیہ اور صدرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے ہاتھوں اسلامک فقہ اکیڈمی کے 32 ویں سیمینار منعقدہ پلاپٹی تامل ناڈو میں ہوا تھا، حضرت مفتی صاحب کے معتقدین، متوسلین اور محبین کرام نے عافیت کے ساتھ ان کے لیے درازی عمر کی دعا فرمائی تاکہ اپ کا قلم ایسے ہی رواں دواں رہے۔