تھانے ( دانش اعظمی) ریاستی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے سینئر کمشنر آشوتوش ڈمبرے کو پیر کو ریاستی حکومت نے تھانے کا نیا پولیس کمشنر تقرر کر دیا ہے۔ وہ اس سے قبل تھانے پولیس کمشنریٹ میں جوائنت کمشنر آف پولیس کے طور پر کام کر چکے ہیں اور اس وقت انہوں نے مختلف سرگرمیاں انجام دے کر ڈیپارٹمنٹ میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کیا تھا. تھانے کے پولس کمشنر جئے جیت سنگھ کو محکمہ انسداد بدعنوانی کا ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا ہے۔ ریاستی انٹیلی جنس کمشنر آشوتوش ڈمبرے کو اب تھانے کے نئے نیا پولیس کمشنر کے عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈمبرے 1994 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اس سے قبل وہ تھانے پولیس کمشنریٹ میں ڈپٹی کمشنر اور جوائنٹ کمشنر آف پولیس کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ نرم گو اور صاف گوئی انکی شناخت رہی ہے تھانے میں جوائنٹ کمشنر آف پولیس کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے انہوں نے شہر کی ٹریفک پلاننگ کو ہموار کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے تھے۔ انہوں نے بزرگ شہریوں کے لیے الگ ہیلپ لائن شروع کی تھی تاکہ گھر میں اکیلے رہنے والے بزرگ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور لوٹ مار جیسے جرائم کو روکا جا سکے وہ محض ایک ہیلپ لائن شروع کرنے تک محدود نہیں تھے بلکہ سماجی تنظیموں کی مدد سے بزرگ شہریوں کے لیے ‘کرتویہ’ کی پہل کر انہوں نے پولیس افسران کو عوام سے سیدھے کنیکٹ کر پولیس کی شاخ کو اور مظبوطی فراہم کیا تھا. تھانے کے گھوڑبندر کے کاسر وڈولی علاقے میں ایک نوجوان نے 11 لوگوں کو قتل کرکے خودکشی کرلیں تھی اس انتہائی ہائی پروفائل مرڈر مسٹری کو سلجھانے میں بھی ڈمبرے نے کافی اہم کردار ادا کیا تھا. آپ تھانے ضلع کے سبھی علاقوں بالخصوص حساس علاقوں سے بخوبی واقف ہیں