مُختلف سازشوں کے باوجود پارلیمانی انتخابات حیدرآباد حلقے سے لڑنے کے لئے پر عزم ہوں : ڈاکٹر نوہیرا شیخ
نئی دہلی (نمائندہ) ہیرا گروپ کی چیئرپرسن اور آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی مکھیا عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے مختلف چیلنجوں کے باوجود آئندہ لوک سبھا انتخابات حیدرآباد سے لڑنے کے اپنے پختہ عزم کا اعلان کیا ہے۔ جِس وجہ سے سياسی حلقے میں زبردست کھلبلے دیکھنے کو مل رہی ہے۔
عیاں رہےنوہیرا شیخ ان دنوں مختلف قسم کی دشواریوں کا بھی سامنا کر رہی ہیں ان میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ان کے خلاف درج ایف آئی آر بھی شامل ہے۔ملحوظ رہے کہ ڈاکٹرنوہیرا شیخ نے 2017 میں خواتین اور اقلیتی طبقے کو بااختیار بنانے کے مقصد سے AIMEP کا آغاز کیا تھا ان کا ایک وژن تھا کہ وہ حیدرآباد کو ایک جدید، ترقی پسند، اور جامع شہر میں تبدیل کریں جہاں سبھی کو یکساں مواقع اور یکساں حقوق حاصل ہوں اور انہوں نے ہمیشہ مستحق لوگوں کی خواتین اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ ان تمام دشواریوں اور ناگفتہ حالات کے باوجود ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے حیدرآباد پارلیمانی حلقے سے الیکشن لڑنے کا ایک بار پھر اعلان کیا ہے۔ سیاسی ماہرین کی مانیں تو نویرہ شیخ کے اس اعلان کے بعد سے اویسی برادران کے حلقے میں کھل بلی دیکھنے کو مل رہی ہے اور انہیں اس بات کا ڈر ستا رہا ہے کہ ان کی یہ پارلیمانی سیٹ کہیں اس بار ان کے ہاتھ سے نہ چلی جائے۔