اعظم گڑھ(نامہ نگار) اعظم گڑھ شہر سے محض 17 کلومیٹر دور واقع مبارکپور اسمبلی حلقہ جسے ریشمی نگری کے طور پر بھی جانا اور پہچانا جاتا ہے یہاں کا مشہور و معروف مبارکپور گرلس ڈگری کالج جس کا اپنا نمایاں معیار ہےکوان دِنوں مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی نے بی ایس سی اور ایم اے اردو کی منظوری دے دی ہے۔ جس سے یہاں کے مقامی طالبات میں کافی خوشی کا ماحول دیکھا جا رہا ہے . ملحوظ رہے کہ اس کالج کی شروعات سال 2004 میں اس وقت کے مبارکپور کے چیئرمین اور مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر شمیم احمد نے کی تھی ڈاکٹر شمیم احمد کی زیر سرپرستی اس ڈگری کالج کا سنگ بنیاد ڈاکٹر افتخار احمد سابق پرنسپل شبلی نیشنل کالج اعظم گڑھ نے رکھا تھا۔ کالج میں آج گریجویشن تک کی تعلیم میں اردو ہندی انگریزی جغرافیا ہوم سائنس ایجوکیشن سوشیالوجی جیسے مضامیں دستیاب ہیں امثال سے کالج میں ایم اے اردو اور بی ایس سي کے بھی کلاس شروع کئے جا رہے ہیں۔ اس کثیر ابادی والے علاقے کو مد نظر رکھتے ہوئے مبارکپور گرلز ڈگری کالج میں نئے کورس کے آغاز کی انتہائی سخت ضرورت تھی اور کالج کے بہتر تعلیمی معیار کو دیکھتے ہوئے بالاخر یونیورسٹی نے بھی بی ایس سی اور موجودہ تعلیمی سال سے ایم اے اردو کی منظوری دےدی ہے ۔ اس سلسلہ میں کالج کے منیجر محمد عمار ادیبی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ابتک کالج میں صرف بی اے تک کی تعلیم دی جارہی تھی جس وجہ سے اعلی تعلیم لینے والی طالبات کو طرح طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس پر انتظامیہ نے غورو خوض کیا اور نئے کورس کے آغاز کی تجویز پاس کی اور مہاراجہ سہیل دیو یونیورسٹی نے بھی اسے منظور کرلیا جس وجہ سے اب مبارکپور اور اطراف کی طالبات کو بی اے کے ساتھ ہی بی ایس سی اور ایم اے اردو کی تعلیم حاصل کرنا آسان ہو جائیگا۔ کالج کے نائب منیجر عامر فہیم نے بتایا کہ ڈاکٹر شمیم احمدکی سرپرستی میں چلنے والے اس کالج میں جہاں قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کے ذریعہ عربی کا ایک سالہ سرٹفیکیٹ کورس بھی چلایا جارہا ہے تو وہیں بی اے میں ایک مضمون عربی کی گزشتہ سال منظوری بھی لی گئی ہے اب نئے کورس کے آغاز سے اس کالج کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے آنے والے دنوں میں کمپیوٹر کورس اور دیگر کورس چلائے جانے کا بھی مینجمنٹ کا ارادہ ہے جسے ہم انشاءاللہ ضرور یقینی بنائیں گے ۔فی الحال تو بی ایس سی اور ایم اے اردو کی منظوری ملنے سے طالبات کو کافی آسانی ہو گئی ہے انہوں نے یہ بھی بتایاکہ بی اے ، بی ایس سی اور ایم اے میں داخلہ بھی جاری ہےخواہش مند طالبات داخلہ بھی لے سکتی ہیں کالج کو نئی منظوری ملنے پر کالج سرپرست ڈاکٹر شمیم احمد سابق چیئر مین نگر پالیکا مبارکپور ،نگر پالیکا چیئر پرسن ڈاکٹر صبا شمیم ، حاجی حشمت اللہ ،کالج کے صدر پروفیسر غفران احمد، نائب صدر ڈاکٹر محبوب اعظم، محمد علیم، شاہد کلیم ، ڈاکٹر صغیر اجمل ، ڈاکٹر سلمان اختر ، مولانا انعام الرحمٰن اور حافظ اخلاق وغیرہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طالبات سے گزارش کی ہے کہ وہ ادھر ادھر جانے کے بجائے اپنے اس کالج میں داخلہ لے کر مزید تعلیم حاصل کریں ۔