نئی دہلی(ایجنسی)عراق کی اسلامی مزاحمت فورسز نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملے کا اعلان کیا ہے خبروں میں بتایا گيا ہے کہ عراقی اسلامی مزاحمت فورس نے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصبوں کے خلاف جد و جہد فلسطین و لبنان کے عوام کی مدد اور صیہونی حکومت کی طرف سے بچوں خواتین اور بوڑھوں سمیت عام لوگوں کے قتل عام کے جواب کے لئے عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں نے ہفتے کی صبح تل ابیب میں ایک اہم ٹارگیٹ کو نشانہ بنایا۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ دشمن کے ٹھکانوں کو آئندہ دنوں میں زيادہ شدت کے ساتھ نشانہ بنایا جائے گا۔
عراقی اسلامی مزاحمت فورسز کا تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملہ
Leave a comment
Leave a comment