دہلی(ایجنسی) حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ بیروت حملے میں شہید ہوگئے ہیں انا للہ و انا الیہ راجعون ! سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے تھے اور اسی وقت سے یعنی 32 سال سے استقامتی محاذ کے پرچم تلے غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف بر سر پیکار تھے اور آخری دم تک قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں لڑتے رہے اور اپنی جان اسی راہ میں نچھاور کر دی۔