اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت سید حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کے صیہون حکومت کے مجرمانہ اور گھناؤنے اقدام کی مذمت کرتی ہے جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی، مظلوموں اور مظلوموں کے حقوق کے دفاع اور جارحیت و جبر کے خلاف جدوجہد میں گزاری اور یہ جارحیت اس غاصب حکومت کی دہشت گردانہ ذہنیت و ماہیت کا واضح ثبوت ہے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل اور مزاحمت کے قابل فخر رہنما مجاہد فی سبیل اللہ کی شہادت پر حضرت ولی عصر علیہ السلام اور رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی، لبنان کی بہادر قوم، امت اسلامیہ اور لبنان کے مظلوم عوام اور قابل فخر مزاحمتی محاذ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں
سید حسن نصراللہ نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کردی: آیت اللہ سید علی سیستانی
آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اس حوالے سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں آیت اللہ العظمی سیستانی نے کہا ہے کہ شہید حسن نصر اللہ نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کی ہے۔
دوسری جانب عراقی سیاسی جماعت حکمت ملی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دشمن پر فتح حاصل ہونے تک مقاومت کا سلسلہ جاری رہے گا۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ نے اپنی پوری زندگی جہاد اور دین اسلام کی نصرت میں گزاری ۔ انہوں نے انبیاء اور ائمہ کی راہ میں جام شہادت نوش کیا اور انبیاء و صدیقین کی صف میں شامل ہوگئے۔عمار الحکیم نے صہیونی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم نے حضرت امام حسین سے درس لیا ہے یہ قوم زندہ ہے موت ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔